چین امیری میں امریکہ سے آگے ہوگیا

   

بیجنگ : چین نے دولت کی عالمی فہرست میں اب امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر اوّل مقام حاصل کرلیا ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو دہوں میں چین کی دولت میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ 10 ممالک کے نیشنل بیالنس شیٹس دنیا کی زائداز 60 فیصد آمدنی ہوتے ہیں۔ عالمی دولت میں چین نے تقریباً ایک تہائی کا اضافہ کیا ہے۔ چین کی دولت 2000 ء میں 7ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر اب 120 ٹریلین ڈالر ہوگئی جبکہ امریکہ کی دولت 90 ٹریلین ڈالر ہے۔