بیجنگ: چین۔بھوٹان سرحدی تنازعہ پر 12ویں چین۔بھوٹان ماہرین گروپ کی میٹنگ چہارشنبہ اور جمعرات کو بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں منعقد ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے چین کے شہر کنمنگ میں منعقدہ 11ویں ای جی ایم میں طے پانے والے مثبت اتفاق رائے کا بھی جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سرحدی بات چیت کو آگے بڑھانے کیلئے تین قدمی روڈ میاپ پر عملدرآمد کیلئے بھی کھل کر اور تعمیری بات چیت کی۔ دونوں اطراف نے 12ویں ای جی ایم میں تین مرحلوں پر مشتمل روڈ میاپ کے نفاذ میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔