چین اور دیگر ممالک نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا : ٹرمپ

   

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف سے چین کو ہونے والا نقصان امریکہ سے بہت زیادہ ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین اور دوسرے بہت سے ملکوں نے ہمیں اتنا نقصان پہنچایا کہ اس نقصان کے ساتھ گزارا نہیں کیا جا سکتا تھا، ہمیں ان ملکوں نے وہ ٹکٹکی سمجھا ہوا تھا جس کے ساتھ باندھ کر کوڑے لگائے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں اتنی زیادہ نوکریاں اور کاروبار واپس لا رہے ہیں جتنے پہلے اس ملک میں کبھی نہیں آئے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ابھی سے امریکہ میں پانچ کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری آ چکی ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، یہ معاشی انقلاب ہے اور ہم جیتیں گے، مضبوطی سے جڑے رہیے، یہ سب ا?سان نہیں ہوگا لیکن اس کا آخری نتیجہ تاریخی ہو گا، ہم امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے۔