بیجنگ ؍ ماسکو : چینی اور روسی فوجی دستے شمال مشرقی چین میں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ افغانستان میں عدم استحکام کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بڑھتے جا رہے ہیں۔ اِن فوجی مشقوں میں بری افواج اور ایئر فورس کے دستے خود مختار علاقے ننگزیا ہْئی میں جمعہ تک شرکت کریں گے۔ اس علاقہ کی سرحد سنکیانگ سے ملتی ہے جہاں چین نے 10 لاکھ سے زائد ایغور اور دیگر مسلم اقلیتوں کے ارکان کو زیر حراست رکھا ہوا ہے۔ سنکیانگ کا ایک مختصر حصہ افغانستان کی سرحد سے بھی ملتا ہے۔ بیجنگ حکومت کو سرحدی علاقہ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کے کنٹرول میں اضافہ ہو سکتا ہے۔