چین اور پاکستان دونوں سے نمٹنے مسلح افواج کا ’بی آر‘ منصوبہ

   

Ferty9 Clinic

سرحدوں پر فوج اور فضائیہ کی مکمل چوکسی ۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کیلئے تیار
نئی دہلی : ہندوستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں حقیقی خط قبضہ (ایل اے سی) کے پاس بڑھتی کشیدگی کے درمیان ہندوستانی مسلح افواج نے چین اور پاکستان دونوں سے نمٹنے کیلئے ’BR‘ منصوبہ وضع کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلے سے ہی انڈین آرمی اور انڈین ایئر فورس نے مکمل چوکسی اختیار کررکھی ہے تاکہ سرحدوں پر چین اور پاکستان کی طرف سے اُبھرنے والے کسی بھی خطرے کا بروقت جواب دے سکیں۔ اور اب ہندوستان نے ’بی آر‘ پلان پیش کیا ہے تاکہ بیجنگ اور اسلام آباد کو سبق سکھایا جاسکے بشرطیکہ وہ ترتیب وار ایل اے سی اور ایل او سی (خط ِ قبضہ) کے پاس اشتعال انگیز سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔ آرمی کے ذرائع نے ایک ٹی وی چیانل کو بتایا کہ بھیشما ٹینکوں کو ایل اے سی کے پاس تعینات کیا جارہا ہے تاکہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو جواب دیا جاسکے۔ فوج نے مشرقی لداخ میں تقریباً 17,000 فیٹ کی بلندی پر طاقتور بھیشما توپوں کو تعینات کرتے ہوئے چین کو واضح پیام بھیجا ہے کہ اگر وہ ایل اے سی کے پاس موجودہ موقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے بھاری نقصانات برداشت کرنے پڑیں گے۔ دوسری طرف چین نے ایل اے سی کے قریب T-63 اور T-99 ٹینکوں کو تعینات کررکھا ہے لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ ہندوستانی بھیشما ٹینکس چینی توپوں سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔ انڈیا کے R یا رافیل پلان نے بھی چینی اور پاکستانی فورسیس دونوں کی نیندیں حرام کررکھی ہیں۔ چند روز قبل پاکستانی فوجی سربراہ جنرل باجوا نے فرانس سے حاصل کردہ رافیل لڑاکا جٹ طیاروں کے تعلق سے اپنے خوف کا اظہار کیا تھا۔