اقوام متحدہ، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان ہر طرح کے اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری ہے اور دونوں ممالک کے مابین دوستی اٹوٹ ہے ۔مسٹر وانگ نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر علاحدہ طور پر پیر کو ہونے والی ملاقات کے بعد کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی اعتماد ، افہام و تفہیم اور تعاون سے ہمیشہ لطف اندوز ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی علاقائی خودمختاری اور قومی وقار کو برقرار رکھنے کے لئے اس کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ چین ۔پاکستان تعاون نے پاکستان کی قومی ترقی اور اس کے عوام کی روزی روٹی کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔مسٹر وانگ نے کہا کہ بیلٹ روڈ انیشی ایٹو کے تحت اعلی معیار کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے لئے ایک ماڈل بنانے کے لئے دونوں فریق کو مل کر کام کرنا چاہئے ۔مسٹر خان نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان سی پی ای سی کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کے لئے بھرپور طریقے سے جدوجہد کرے گا۔ اسی کے ساتھ ہی پاکستان اپنے ملک میں چینی منصوبوں ، کاروباری اداروں اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین بہت گہرے دوست ہیں ، اور پاکستان چینی حکومت اور عوام کا انتہائی مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کرتا ہے ۔دونوں فریقوں نے افغانستان ، ایران اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
