نئی دہلی ۔ ہمالیہ کے مغربی حصہ کے سرحدی علاقہ گوکرا میں چین اور افواج نے حالات معمول پر لانا شروع کر دیے ہیں۔ دونوں ممالک نے دو برس بعد اعلان کیا ہے کہ ان کے درمیان حالتِ جنگ ختم ہو گئی ہے۔دو سال قبل برف پوش اور یخ پہاڑی علاقے میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تصادم میں متعدد ہلاکتوں کے بعد سے ہمسایوں کے درمیان تعلقات کشیدہ چلے آ رہے تھے۔ دونوں ملکوں کی جانب سے فوجی کشیدگی اور تناؤ کی صورتِ حال کے خاتمہ کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب اگلے چند روز میں ازبکستان میں ایک کانفرنس ہونے جا رہی ہے جس میں چین کے صدر شی جن پنگ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت متوقع ہے۔ دونوں ملکوں نے کہا ہیکہ سرحد پر فوجی کشیدگی میں خاتمہ کا عمل باہمی تعاون اور منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے جس سے سرحد پر امن قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔ ہندوستان کے ایک دفاعی ذریے نیاپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے ہزاروں فوجی اب بھی ہمالیہ کے سرحدی علاقہ میں آمنے سامنے کھڑے ہیں لیکن اب ان کے درمیان تناؤ کی صورتِ حال نہیں ہے۔