چین :آج کورونا وائرس کی وباء سے 10 نئی اموات

,

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کے دن چین نے مزید 10 اموات کی اطلاع دی۔ جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔ یہ تمام 10 اموات چین کے صوبہ ووہان میں ریکارڈ کی گئیں جس کی وجہ سے ملک گیر سطح پر کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی جملہ تعداد میں اضافہ ہوکر وہ تاحال ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3199 افراد کردیا۔ ہنوز 66,911 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ملک گیر سطح پر مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔ نئے مہلک کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 42 ہزار افراد مختلف 135 ممالک میں ہلاک ہوچکے ہیں اور عالمگیر سطح پر دہشت پھیل گئی ہے کیوں کہ کئی ممالک سے وطن واپس ہونے والے افراد کو ایرپورٹس اور نیوزی لینڈ واپس پہونچنے والے ایک بحری جہاز کے مسافرین کو اُن کے بحری جہاز تک محدود کردیا گیا ہے۔