چین اپنا کورونا ویکسین بنائے گا

   

بیجنگ۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں وبا بن چکے کورونا وائرس (کووڈ 19) کو نرمول کرنے کیلئے چین اپنا ویکسین بنائے گا اور کامیاب تحقیق اور ٹیسٹ سے گزرنے کے بعد ہی اس کے لئے وہ تیار ہے ۔سائنس اور تکنیکی وزیر وانگ زیانگ نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین سازی اور اس کے ٹیسٹ کے لئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی تیاری سیکورٹی، تاثیر اور اس تک رسائی حاصل کی یقین دہانی پر مرکوز ہونا چاہئے ۔