چین اپنی بری، بحری اور فضائی فوج کو طاقتور ترین بنانے کوشاں

   

واشنگٹن۔16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے اس وقت اپنی بحری، بری اور فضائی فوج کو طاقتور ترین بنانے کی جانب توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ یہی نہیں بلکہ خلاء اور سائبر اسپیس میں بھی اپنی برتری بنائے رکھنے کوشاں ہے تاکہ خطہ اور اس سے بھی آگے چین کی اجارہ داری قائم رہے۔ امریکہ کے سینئر ڈیفنس انٹلیجنس تجزیہ کار ڈان ٹیلر نے پینٹاگان کی ایک نیوز کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چائینز کمیونسٹ پارٹی کی حکمت عملی مقاصد میں چین کا بحیثیت ایک طاقتور ترین ملک کا موقف حاصل کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے یہ بات بتائی اور کہا کہ چین اپنی فوج کو طاقتور ترین موقف عطا کرنے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر اسے ایک ایسے ملک کا موقف حاصل ہوجائے جس کی فوج کا مقابلہ دنیا کے کسی ملک کی فوج نہ کرسکے۔