بیجنگ ۔ گزشتہ دنوں سے چین کی جانب سے بچوں میں انٹرنیٹ کی لت کی روک تھام کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور آن لائن گیمز کھیلنے کا وقت محدود کرنے کے بعد ٹک ٹاک کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی بائیٹ ڈانس نے چین میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ بائیٹ ڈانس کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ 14 سال سے کم عمر بچے اب ڈویوین (ٹک ٹاک کو چین میں اس نام سے استعمال کیا جاتا ہے) پر یوتھ موڈ کے ذریعے رسائی حاصلل کرسکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے یوتھ موڈ کے ذریعے 14 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ٹک ٹاک کا استعمال دن بھر میں 40 منٹ تک محدود کردیا جائے گا۔اسی طرح اس عمر کے بچوں کو اس ایپ تک رسائی صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہی حاصل ہوگی۔