چین :تیل ٹینکردھماکہ، مرنے والوں کی تعداد 19

   

ہانگ جھوو۔14 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے جھے جیانگ صوبہ میں ہفتہ کو تیل ٹینکر میں ہوئے دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19ہوگئی ہے جبکہ 172لوگ زخمی ہوئے ہیں۔حکام نے اتوار کو پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 24لوگوں کی حالت سنگین ہے ۔ یہ حادثہ ہفتہ کی شام 4:40بجے شینیانگ۔ہائی کوو ایکسپریس وے پر وینلنگ شہر کے لیانگشین گاوں کے نزدیک ہوا۔حادثہ کا شکار ٹینکر کے ایکسپریس وے کے نزدیک ایک ورکشاپ پر گر جانے سے دوسرا دھماکہ ہوا۔ ان دھماکوں کی وجہ سے آس پاس کی رہائشی عمارتیں اور فیکٹریاں منہدم ہوگئیں۔دھماکے کے سبب آس پاس موجود رہائشی عمارتوں اور فیکٹریوں کو بھی زبردست نقصان ہوا ہے ۔پبلک سیفٹی اور ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارتوں نے بچاؤ اور راحت کاموں کے لئے اپنی ٹیم کو جھے جیانگ روانہ کردیا ہے۔وینلنگ کے میئر جھومنگلیان نے بتایا کہ 2660بچاوعملہ، 151گاڑیاں اور 30بھاری مشینیں راحت اور بچاو کے کام میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ 630طبی عملہ بھی زخمیوں کے علاج میں مصروف ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ راحت وبچاو کام جاری ہے ۔