چین جی۔ 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریگا

   

بیجنگ : چین نے جموں کشمیر میں جی 20 اجلاس کی مخالف کردی اور شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چین کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتہ متنازعہ علاقہ میں کسی بھی قسم کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے پاس رواں برس جی 20 ممالک کی سربراہی ہے اور وہ ملک بھر میں اجلاس منعقد کر رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وین بن کا کہنا تھا کہ چین متنازعہ علاقہ میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاس کی مخالفت کرتا ہے اور ایسے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ 2019ء میں ہندوستان نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔ جموں کشمیر کے شہر سرینگر میں 22 سے 24 مئی کو جی 20 رکن ممالک کے ورکنگ گروپ کی سیاحت سے متعلق میٹنگ ہوگی۔