بیجنگ : چین کے شانڈونگ صوبہ میں ایک شخص کے سر سے 4 انچ چاقو نکالا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ اس پر 26 سال پہلے چاقو سے حملہ ہوا تھا اور یہ چاقو اب نکالا گیا ۔ اس شخص کی دورجی کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ اس نے چار سال قبل ڈاکٹرس سے رجوع کیا تھا اور دو مرتبہ آپریشن کے بعد بالآخر اب اس کے سر سے یہ چاقو نکال لیا گیا ۔