تائیوان۔ 31ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ شانکشی میں زیر تعمیر سرنگ گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر اب بھی سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ شانکشی کے ژن چینگ شہر میں ہائی وے پر پیر کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے ایک زیر تعمیر ٹنل (سرنگ) گرنے سے وہاں کام کر رہے چار افراد کی موت ہو گئی۔ دو لوگ اب بھی سرنگ کے اندرر پھنسے ہوئے ہیں۔سرنگ میں پھنسے ایک شخص کو بچا کر قریبی اسپتال میں بھیجا گیا جہاں پیر کو اس کی موت ہوگئی۔ راحت ٹیم کے کارکن نے منگل صبح 0750 بجے دیگر تین لوگوں کی لاشیں برآمد کی۔ ملبے کی وجہ سے سرنگ کا راستہ بلاک ہو گیا ہے ۔ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔