بیجنگ: چین میں صوبہ گوانگڈونگ کے ژوہوئی شہر میں ایک سرنگ میں جمعرات کے روز پانی بھر جانے کی وجہ سے 14 افراد پھنس گئے ہیں ۔ مقامی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے بتایا کہ جنگئے شاہراہ پر زیر تعمیر شیجنگشان سرنگ میں آج صبح الصبح تقریباََ 3:30 بجے پانی بھر گیا۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے اور واقعہ کی وجوہات کی بھی جانچ کی جارہی ہے ۔