چین : سیاحتی مرکز میں کورونا پھیلنے کے سبب ہزاروں لوگ پھنس گئے

   

بیجنگ: کوویڈ۔19 کے پھیلنے کے باعث حکام کی جانب سے سخت سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد 80 ہزار سے زیادہ سیاح چین کے ہوائی کے نام سے مشہور ریزورٹ شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سیاحتی مقام سانیا جنوبی جزیرہ ہینان میں 10 لاکھ سے زیادہ آبادی کا شہر ہے جہاں اتوار کو 483 کووِڈ کیس رپورٹ ہوئے، شہر سے باہر تمام پروازیں ہفتے کے آخر میں منسوخ کردی گئیں، حکام نے ٹرین کے ٹکٹوں کی فروخت بھی روک دی۔ جو سیاح جانا چاہتے ہیں انہیں سات دنوں میں پانچ پی سی آر ٹسٹوں میں منفی ٹسٹ دکھانا ہوگا۔