چھپرہ27جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے سارن ضلع کے چھپرہ سٹی تھانہ علاقے کے ایک محلے کی ایک لڑکی میں جان لیوا کورونا وائرس پائے جانے کے خدشے کے پیش نظر بہتر علاج کے لئے اسے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے ۔سارن کے سول سرجن مدھیشور نے آج یہاں بتایا کہ سٹی تھانہ علاقے کی 22 سالہ لڑکی چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی ہے اور وہ گزشتہ 22 جنوری کو یہاں آئی تھی۔ لڑکی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اسے دو دن قبل چھپرہ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ طالبہ چین کے کورونا وائرس کی زد میں ہے ۔ جھا نے بتایا کہ طالبہ کو اسپتال میں داخل کرنے کے بعد پوری چوکسی برتی گئی اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اس کی جانچ کی۔ انہوں نے بتایا کہ طالبہ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد کل شام اسے بہتر علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال ریفر کیا گیا ہے ۔