چین سے خطرہ، فلپائن کا انڈیا سے جہاز شکن میزائل خریدنے کا فیصلہ

   

لندن: فلپائن نے انڈیا سے جہاز شکن (اینٹی شپ) میزائل سسٹم خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ میڈیا کے مطابق فلپائنی وزیر دفاع نے کل کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں بڑھتی ہوئی چینی جارحیت کے پیش نظر اپنی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ فلپائنی سیکریٹری دفاع ڈیلفن لورینزانا نے بحریہ کو سمندری جہاز شکن میزائل سسٹم کی فراہمی کیلئے براہموس ایروسپیس کو دیئے گئے تقریباً 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے معاہدے کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔ براہموس انڈیا اور روس کے مشترکہ پراجکٹ کا کروز میزائل ہے ۔