چین سے درآمدات پر ایپل کو امکانی رعایت:ٹرمپ

   

واشنگٹن، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ات کے سلسلہ میں ایپل کمپیوٹر کمپنی کو ٹیکس میں رعایت دینے کے اشارے دئیے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے ٹیکس میں رعایت دیئے جانے سے متعلق سوال پوچھے جانے پر بدھ کو صحافیوں کو بتایا‘‘ہم اس پر غور کریں گے ۔ ہمیں ایپل کمپنی کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کرنا چاہئے جیسا کہ ہم سیمسنگ کے ساتھ کرتے ہیں’’۔مسٹر ٹرمپ نے ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ٹم کک کے ساتھ ریاست ٹیکساس کے آسٹن، ٹیکساس میں ایپل کے پلانٹ کا دورہ کرنے کے بعد یہ بات کہی۔امریکہ اور چین کے اس سال تجارتی معاہدسے سے قبل ، پہلے مرحلے پر دستخط ہونے کا امکان ہے ۔ پہلے مرحلہ میں املاک دانش ، مالیاتی خدمات اور امریکی زرعی مصنوعات کی برآمد ات کے سلسلہ میں گفت و شنید کا امکان ہے ۔