ریاض کے ہاسپٹل میں معائنے کے بعد گھر جانے دیا گیا
ریاض ۔ /16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے علاقہ وہان سے سعودی طلباء کا ایک گروپ واپس ہوا ہے ۔ ریاض کے دواخانے میں ان کا چیک اپ کروایا گیا ۔ اس کے بعد ہی انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔ 10 طلباء قطعی چیک اپ اور دیگر طبی معائنوں کے بعد اپنے گھروں کو پہونچ گئے ہیں ۔ وزارت صحت سعودی عرب نے ابتداء میں اعلان کیا تھا کہ سعودی طلباء کوروناوائرس سے متاثر نہیں ہے لیکن طلباء کو ریاض کے دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ 14 دن تک نگرانی کے بعد انہیں وائرس سے غیرمتاثر قرار دیا ۔