چین سے قریبی تعاون جاری رکھنے وزیراعظم جاپان کا اتفاق

   

Ferty9 Clinic

ماسکو: جاپان کے نئے وزیراعظم یوشیہیدے سوگا نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے لئے متفق ہیں۔ سوگا نے مسٹر شی کے ساتھ فون پر ہوئی بات چیت کے بعد جمعہ کو این ایچ کے براڈکاسٹر سے کہا،’’صدر شی اور میں اعلی سطح پر مختلف دو طرفہ ،علاقائی اور عالمی مسئلوں سے نمٹنے میں قربت سے کام کرنا جاری رکھنے پر متفق ہوئے ہیں۔‘‘جاپانی وزیراعظم کے مطابق مسٹر شی نے جاپان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔مسٹر سوگا نے مشرقی ایشیا اور پوری دنیا کے لئے جاپان اور چین کے درمیان واقع تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کیلئے ایک ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کی بھی تصدیق کی۔اس دوران جاپانی وزیراعظم نے مشرقی بحیرہ چین اور ہانگ کانگ کی موجودہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔