بیجنگ۔ 18، اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کووڈ۔19 کی تیزی سے تشخیص کیلئے زیراستعمال ریاپڈ اینٹی باڈی پیسٹ کٹس کی مزید 3 لاکھ کی کھیپ چینی شہر گوانگ ژو سے ہندوستان کو روانہ کردی گئی ہے ۔ یہاں تعینات ہندوستانی قاصد نے آج یہ بات کہی ۔ ہندوستان نے اس انفیکشن کے بڑھتے کیسوں کی بڑے پیمانے پر تیزی سے جانچ کیلئے مزید کورونا وائرس ٹسٹنگ کٹس کی حصولیابی کیلئے عالمی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں ۔ ہندوستانی سفیر برائے چین وکرم مسری نے کہا کہ یہاں سے 3 لاکھ کٹس راجستھان اور ٹاملناڈو کیلئے ذریعہ طیارہ بھیجے جارہے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ گوانگ ژو میں ہماری ٹیم نے تیزی سے کام کیا ہے ۔ یہ کھیپ ان 6.5 لاکھ اینٹی باڈی ٹسٹس اور آر این اے اکسٹراکشن کٹس کے علاوہ ہے جو اس ہفتے قبل ازیں چین سے ہندوستان کو وصول ہوچکے ہیں ۔ ہندوستان حالیہ ہفتوں میں کورونا ٹسٹ کیلئے معقول سپلائی کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے چین سے میڈیکل سپلائی حاصل کرنا شروع کیا ہے ۔ ریاپڈ کٹس کے نتائج 15 منٹ میں معلوم ہوجاتے ہیں اور یہ ناک کے پانی کے بجائے خون کے نمونوں کو استعمال کرتے ہوئے کام کرتا ہے ۔ کوئی مریض چاہے تبھی کورونا وائرس سے متاثر رہا ہو یا نہیں ، اس کے بارے میں ریاپڈ ٹسٹ کٹس تیزی سے نتائج فراہم کردیتا ہے ۔ آر این اے اکسٹراکشن کٹ سے رگوںسے جملہ آر این اے اکسٹراکشن سے آگہی میں مدد ملتی ہے ۔ اس طرح حاصل شدہ آر این اے کسی بھی فرد کے اپنے جنینیاتی مادے اور اگر جسم میں موجود ہو تو کورونا وائرس کے آر این اے کا امتزاج ہوتا ہے ۔