چین سے واپس جمال کروناوائرس سے متاثر

   

بلرامپور۔ 5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے اترولہ تحصیل علاقے میں چین سے واپس آئے طالب علم میں کروناوائرس کے آثار ملنے سے محکمہ صحت الرٹ ہوگیا ہے۔ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر گھن شیام سنگھ نے چہارشنبہ کو میڈیا کو بتایا کہ چین میں میڈیکل کی پڑھائی کر رہا اترولہ کے گاندھی نگر وارڈ میں رہنے والا جمال الدین(27) واپس اپنے گھر آیا ہے۔ طبیعت بگڑنے پر اس کے اہل خانہ نے علاج کے لئے اسے ضلع اسپتال کے او پی ڈی میں دکھایا ۔ جمال الدین کو آ رہی کھانسی اور دیگر دقتوں کو دیکھتے ہوئے اس میں ممکنہ کروناوائرس سے متاثر ہونے کے پیش نظر اسے آسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمال الدین کے خون اور دیگر نمونے لے کر جانچ کے لئے لکھنؤ لیب میں بھیج دیا گیا ہے۔