نئی دہلی،5اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ایئرانڈیا کاایک طیارہ چین سے 19ٹن سے زیادہ لازمی طبی آلات لے کر آج صبح دہلی پہنچا۔چین سے ضروری طبی آلات کی درآمدات کے لئے ایئرانڈیا نے ایئروبرج قائم کیاہے ۔اسی کے تحت آج پہلی پرواز شنگھائی سے 19,416 کلوگرام طبی آلات لے کر دہلی پہنچا ہے ۔فلائٹ نمبر اے آئی 349آج صبح چار بج کر 50منٹ پر دہلی ہوائی اڈے پر اتری۔ہندوستان نے طبی آلات کی درآمدات کے لئے شنگھائی اور ہانگ کانگ سے اور طیاروں کی آمدورفت کی اجازت طلب کی ہے ۔
ایئرانڈیا کی ایک فلائٹ کے مسافروں سے قرنطینہ کی اپیل
نئی دہلی،5اپریل(سیاست ڈاٹ کام)فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایئرانڈیا نے 19مارچ کو اس کی ایک فلائٹ میں سفر کرنے والے شخص کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد اس پرواز کے سابھی مسافروں سے خود کو قرنطینہ میں رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ایئرانڈیا نے کہا ہے کہ 19مارچ کی فلائٹ نمبر اے آئی661 کے سبھی مسافر خود قرنطینہ میں چلے جائیں۔یہ ممبئی سے گوا کی پرواز تھی۔اس میں سفر کرنے والے ایک مسافر کی رپورٹ میں وہ کورونا سے متاثر پایا گیا ہے ۔