چین ضرورت سے زیادہ صنعتی پیداوار نہیں کرتا

   

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پنگ نے صنعتی شعبے میں زائد از ضرورت چینی پیداوار کے دعوے کی تردید کی اور یورپی یونین سربراہان کے ساتھ زیادہ قریبی تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے۔چین وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر شی نے دورہ فرانس کے دوران صدر امانوئیل میکرون اور یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اْرسولا وان ڈر لیئن کے ساتھ سہ فریقی اجلاس کیا ہے۔مذاکرات میں صدر شی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا ایک نئے انقلاب و تغّیر کے مراحل میں داخل ہو چْکی ہے۔ اس دور میں چین اور یورپ کا، بحیثیت دو اہم طاقتوں کے ایک دوسرے کو ساجھے دار کی نگاہ سے دیکھنا، ڈائیلاگ اور تعاون کے اْصول پر ثابت قدم رہنا اور دو طرفہ اعتماد اور اسٹریٹجک مفاہمت کا ماحول پیدا کر کے، عالمی امن و ترقی میں کردار ادا کرنا ضروری ہے۔