چین : لاک ڈاؤن سے متاثر کاروبار کیلئے خصوصی پیکیج

   

بیجنگ : چینی حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثر کاروبار کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثر کمپنیوں اور اداروں کو 140ارب یوان کے ٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مقامی معیشت کی مدد کے لیے ایسی پالیسیاں وضع کی جائیں گی،جس سے کمپنیوںکو قرض کی ادائیگی میں سہولت مل سکے۔ ٹیلی کام کمپنیوں کو 3ماہ مفت سروس فراہم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ ادھر شنگھائی میںچھوٹی چھوٹی گلیاں میںبھی رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردی گئی ہیں۔