چین: مال بردار جہازغرقاب 4افراد ہلاک،7 لاپتہ

   

بیجنگ : چین کے مشرقی ساحل پر ایک مال بردار جہاز ڈوبنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ساحلی شیڈونگ صوبے کے ینتائی شہر میں اتوار کی صبح پیش آیا۔ متاثرہ کارگو جہاز پر عملے کے چودہ اراکیں سوار تھے۔ ان میں سے تین کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ سات افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ حکام نے لاپتہ افراد کی بھی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔