واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کو مذہبی آزادی کے مستقبل کیلئے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ پومپیو نے انڈونیشیا کے دورے پر چینی اقلیتی ایغور مسلمانوں پر مصیبتوں اور مسائل کا ذکر کرتے ہوئے چین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پومپیو نے انڈونیشیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم نہدلت العلماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی تمام مذاہب کیخلاف جنگ مذہبی آزادی کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ حقوق کی تنظیموں کے مطابق چین کے شمالی مغربی صوبے سنکیانگ میں واقع کیمپوں میں لاکھوں ایغور مسلم اقلیتوں کیساتھ مبینہ طور پر غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔