بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کے تمام فریقوں کو مستقل امن کے لیے بین الاقوامی اتفاق رائے کو فروغ دینا چاہیے اور کہا کہ وہ مسئلہ فلسطین پر عرب اور اسلامی ممالک کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔چینی امور خارجہ کے مطابق، وزیر وانگ نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ زیمبری عبدالقادر کے ساتھ فون بات چیت میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔وانگ نے کہا کہ چین ایسے کسی بھی حملے کے خلاف ہے جس سے معصوم شہریوں کو نقصان پہنچے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو ہم ہمیشہ امن، بین الاقوامی قانون اور مسئلہ فلسطین پر عرب اور اسلامی ممالک کے جائز مطالبات کے ساتھ کھڑے ہیں۔