بیجنگ : چینی میڈیا کے مطابق راہ گیروں پر کار چڑھانے کا واقعہ چین کے شہرڈالیان میں پیش آیا، ڈرائیور کار ہجوم پر چڑھانے کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا۔واقعے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔چینی میڈیا کے مطابق ڈرائیور ہجوم پر کار چڑھانے کے دوران نشے میں نہیں تھا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
