بیجنگ 3 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے باعث ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ چار اپریل کو مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے عوام تین منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے جبکہ ٹرینیں، بسیں، گاڑیاں وغیرہ اپنے ہارن بجا کر اس عمل میں شرکت کریں گے۔ یہ دن ان تمام افراد کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔