بیجنگ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین میں افراطِ زر میں نمو کی شرح گزشتہ اکتوبر کے بعد سے اپنی کم تر سطح پر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہے۔ چین میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیاں تیز ہوئیں ہیں۔ چینی ادارہ کے مطابق چین میں افراط زر کی شرح فروری میں 5.2 فیصد تھی جو مارچ میں 4.3 فیصد دیکھی گئی۔