ایشیا ، افریقہ اور یورپ میں بھی مریضوں میں اضافہ سے تشویش
بیجنگ: چین کے مرکزی حصے میں ایک سال سے زائد عرصے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت کی ا طلاع ہے ۔ میڈیا کے مطابق نیشنل ہیلتھ کمیشن کی ویب سائٹ کی ایک پوسٹ کے مطابق شمال مشرقی خطے جلین میں 2 افراد وائرس کے سبب زندگی کی بازی ہار گئے۔ چین میں سال 2021 کے دوران صرف 2 اموات رپورٹ ہوئی تھیں اور آخری موت گزشتہ سال 25 جنوری کو ہوئی تھی۔ چین کے کئی شہروں میں کورونا کیسیس میں اضافہ اور صورتحال بے قابو ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر میں اس وبا کے پھرسر ابھارنے کا انتباہ دیا ہے۔ ایشیا‘افریقہ اور یوروپ میں بھی کورونا کے کیسس میں اضافہ کی اطلاعات ہیں جس سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔