بیجنگ ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے شوروم میں رکھی ہوئی بی ایم ڈبلیو کار کو کھروچ دیا تھا ۔ اس نوجوان نے یہ کار محض اس لئے خراب کری تاکہ اس کے والد اسے کار خرید کر دیدیں ۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتاہے کہ وہ اس نقصان کا اسے اندازہ نہیں تھا ۔ تاہم اس کی یہ حرکت کیمرے میں دیکھی گئی ۔ اس نے کہا کہ اس کے والد نے وعدہ کیا تھا کہ اس کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد اسے ایک کار خریدکر دے گا لیکن اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ۔