چین میں بارش اور سیلاب سے تباہی ، 15 ہلاک

,

   

بیجنگ : چین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی کو بْری طرح متاثر کردیا جبکہ مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے شانژی میں بارشوں اور سیلاب میں 15 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ بارشوں اور سیلاب سے 10 لاکھ 75 ہزار شہری متاثر ہوئے جبکہ 19 ہزار 500 گھر تباہ ہونے کے سبب 1 لاکھ 20 ہزار شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔میڈیا کے مطابق صوبہ شانژی میں سیلابی ریلوں سے ڈیم کے بند ٹوٹ گئے جس نے قریبی علاقوں کو شدید متاثر کیا۔