بیجنگ ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کی سرکاری میڈیا کی ایک خبر کے مطابق چینی سیاحوں کو لیجانے والی ایک بس لاؤس میں حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ژینہوا خبر رساں ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 13 ہے ، جن میں چینی گائیڈ ، لاؤس کا شہری ڈرائیور اور لاؤس کا ہی ایک اور گائیڈ بھی شامل ہے ۔ حادثہ کے وقت بس میں 43 افراد سوار تھے ۔ البتہ ہلاک ہونے والے سیاحوں کی شہریت نہیں بتائی گئی ہے۔ زخمیوں کو لوانگ پر بانگ میں واقع ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء چینی فوج کی ایک طبی ٹیم بھی جائے حداثہ کو روانہ ہوگئی ہے۔
