چین میں بس کو حادثہ، 21 افراد ہلاک،29زخمی

,

   

بیجینگ /24 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے شمالی علاقے میں کان کنوں سے بھری بس بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تقریبا 21کان کن ہلاک اور 29زخمی ہوگئے۔چین کے خود مختار خطے اندرون منگولیا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کنوں سے بھری بس کا بریک فیل ہو گیا اور وہ بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں 15کان کن جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے تھے، جبکہ 5 دوران علاج دم توڑ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 زخمی کان کن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔حکام کی جانب سے واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کان کون سی تھی۔