چین میں بعض مریض کورونا کی علامتوں سے عاری

   

٭٭ چینی حکام نے چہارشنبہ کو کورونا وائرس کے معاملوں کی جانچ کے دوران اس بات کا پتہ چلایا ہے کہ بعض کیسوں میں اس وائرس کی روایتی علامتیں موجود نہیں ہیں ۔چین نے قبل ازیں ایسے مریضوں کو کم جوکھم کے درجہ میں شامل کیا تھا اور انہیں روزآنہ کی اساس پر مصدقہ معاملوں میں درج نہیں کیا جارہا تھا ۔ چین کے نیشنل ہیلت کمیشن نے کہا کہ روایتی علامتوں سے عاری 1,367 مریض طبی نگرانی میں رکھے گئے ہیں اور ان میں چہارشنبہ کو 130 نئے کیسوں کا اضافہ ہوا ہے ۔