چین میں بچے کی پرورش امریکہ اور جاپان سے بھی مہنگی

   

بیجنگ : ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چین میں بچے کی پرورش پر لاگت اس کی فی کس آمدنی سے تقریباً 7 گنا ہے۔ جو امریکہ اور جاپان کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ یہ بات چین کودرپیش اس چیلنج کی عکاسی کرتی ہے جو وہ تیزی سے گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے کررہا ہے۔2019ء میں چین میں 18 سال کی عمر کے بچے کی پرورش پر اوسطاً لاگت پہلے بچے کے لیے 4لاکھ 85 ہزار یوآن رہی جو چین کی فی کس آمدن کا 6.9 گنا ہے۔تحقیق میں شامل 13 ممالک میں چین کا نمبر دوسرا ہے، صرف جنوبی کوریا اس سے آگے ہے۔ جس کی شرح پیدائش دنیا میں سب سے کم ہے۔