چین میں تیسرا شہر اومی کرون سے متاثر

   

بیجنگ : چین میں تئین جن کے بعد صوبہ لیاوننگ کے شہر دالیان میں بھی اومی کرون کے کیس دیکھنے میں آ رہے ہیں۔چین بیماریوں کے کنٹرول مرکز CDC کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہر میں مقامی مریضوں سے حاصل کئے گئے نمونوں میں کووِڈ۔19 کے اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں 14 دسمبر کو اومیکرون کا پہلا کیس ریکارڈ ہوا تھا اور مریض 9 دسمبر کو بیرونِ ملک سے آنے والا شخص تھا۔بعد ازاں 10 جنوری کو صوبہ آنیانگ میں ویریئنٹ کے 2 مقامی کیس ریکارڈ کئے گئے۔ پہلا کیس 28 دسمبر کو تئین جن سے آنیانگ لوٹنے والا ایک یونیورسٹی طالبعلم تھا۔بعد میں آنیانگ میں اومی کرون کے پھیلاو کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا تھا۔