بیجنگ۔/21 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں مقامی طور پر مسلسل تیسرے دن بھی نئے لوکل کورونا وائرس کے کیس کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے لیکن بیرون ملک سے اس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق شدید طور پر متاثرہ ہوبئی صوبہ سے مزید سات افراد کے فوت ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔اس طرح ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3255 ہوگئی ہے۔ چین کے قومی ہیلت کمیشن نے یہ بات بتائی۔