بیجنگ 22 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے تین دن کے وقفہ کے بعد ایک شخص کے مقامی طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔ چین کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر متاثرین کی تعداد میں کمی آتی جا رہی ہے جبکہ بیرونی ممالک سے آنے والوں میں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد زیادہ پائی جاتی ہے ۔ واضح رہے کہ چین میں اس وائرس کے جملہ متاثرین کی تعداد 81 ہزار سے زائد پائی گئی تھی جبکہ یہاں مرنے والوں کی تعداد بھی 3 سے زیادہ متجاوز ہوگئی تھی ۔ تاہم بعدمیں اٹلی میں چین سے زیادہ اموات پیش آئی ہیں۔