چین میں جم کھول دئے گئے

   

نائننگ ۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام) کورونا کے ماخذ ملک چین میں کورونا میں کمی کے بعد اب چین کے کم خطرے والے علاقوں میں بیشتر جم کھول دیئے گئے ہیں۔چین میں کورونا کے بعد سے ہی جم بند کردئے گئے تھے لیکن چین میں کورونا معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے اور جم اور دیگر اسپورٹس ہال کھیلوں کے شائقین کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔ جم کھولنے کے بعد تقریبا 2500 افراد لی ننگ اسپورٹس پارک آئے حالانکہ یہ تعداد جنوری کے مقابلے میں 70فیصد کم ہے ۔آنے والے لوگوں کو واضح طور پربتایا گیا ہے کہ وہ پہلے فون یا آن لائن کے ذریعہ اپنے صحیح نام کے ساتھ اندراج کریں اور اپنے درجہ حرارت سے بھی آگاہ کریں۔ ہر مقام کو روزانہ سینیٹائز کیا جاتا ہے ۔ اس وقت لوگوں کی تعداد کو محدود کیا جارہا ہے ۔