چین میں حادثہ ، 13 افراد ہلاک

   

بیجنگ /10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی چین کی قومی شاہراہ پر جو برف سے ڈھک گئی ہے ۔ حادثہ پیش آیاجس میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔ جبکہ ہفتہ کے دن لاکھوں خاندان اپنے آبائی مقام واپس ہو رہے تھیں کیونکہ اس کے بعد قمری نئے سال کی تعطیلات کا آغاز ہو رہا ہے ۔ 5 افراد اتوار کی صبح پانچ بجے انتقال کرگئے وہ اس قافلے میں شامل تھے جس میں 23 افراد تھے ۔ دوسرا حادثہ 3 گھنٹے بعد صوبائی دارالحکومت حیفہ میں پیش آیا ۔ جبکہ ایک منی بس مسافروں کے ساتھ ایک دوسری مسافر گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میں جو ہفتہ کی رات کو پیش آیا تھا ۔ کم از کم 50 افراد زخمی ہوگئے ۔ جن میں سے 10 کی حالات تشویشناک ہے ۔ ان حادثات کے باوجود جاریہ سال کا تین ہفتہ طویل تعطیلات کی وجہ سے مسافرین کے ہجوم میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ۔ گاڑیوں کی جانچ کی جارہی ہے تاکہ حد سے زیادہ مسافرین کی تعداد کم کی جاسکی علاوہ ازیں ناقص گاڑیوں کو سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔