چین میں دوبارہ طوفانی بارش کا یلو الرٹ

   

بیجنگ، 10 اگست (یو این آئی) چین کی قومی رصد گاہ نے اتوار کو طوفانی بارش کا یلو الرٹ کرتے ہوئے ملک کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کی وارننگ دی ہے ۔ موسمیات سے متعلق قومی سینٹر کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح 8:00 بجے سے پیر کی صبح 8:00 بجے تک، جیانگ سو، شنگھائی، آنہوئی، ہینان، ہوبی، ہنان، گوئژو، یوننان، سیچوان، چونگ کنگ، شانشی، اندرونی منگولیا اور ہیلونگ جیانگ کے کچھ حصوں میں شدید اور طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ سینٹر نے مقامی حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ طوفانی بارش کے بد نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور شہری علاقوں اور کھیتوں کی زمینوں میں پانی کی نکاسی کے اقدامات کریں۔