بیجنگ ۔ چین میں ہوئے ایک دھماکے کی وجہ سے 8 افراد مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شمال مشرقی بندر گاہی شہر ڈالیان میں جمعہ کی رات ایک اپارٹمنٹ میں یہ دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔ اس حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس دھماکہ کے بعد اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی، جس سے بھاری مالی نقصان بھی ہوا۔ حادثہ کی وجوہات جاننے کی خاطر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔