بیجنگ: چین میں رہائشی عمارت میں آگ لگ جانے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ آتشزدگی کا نشانہ بنے والی بلند عمارت چینی شہر ناجنگ میں واقع تھی، جس میں آگ لگنے کا واقعہ جمعہ اور ہفتے کی کی درمیانی شب پیش آیا۔ واقعہ میں 44 افراد زخمی ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ آگ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی جہاں الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں۔
، جو کہ بڑھتے بڑھتے اوپر کی منزل تک پہنچ گئی۔آگ بجھانے کے عمل میں 25 فائرٹینڈرز نے حصہ لیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہونیکے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں
