چین میں زلزلہ ، 12 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ ۔ /18 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی چین میں پیر کی رات 6.0 شدت کے زلزلے میں کم سے کم 12 افراد فوت اور دیگر 134 زخمی ہوگئے۔ درجنوں عمارتیں جزوی یا مکمل طور پر منہدم ہوگئیں۔چانگنگ کاؤنٹی میں برقی کھمبا ایک عمارت کے چھت پر گرپڑا ۔ متعدد شاہراہوں پر بھی شگاف پڑگئے ۔راحت رسانی کا عملہ زندہ بچ جانے والے افراد کو بچارہا ہے ۔