چین میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ۔چین کے صوبہ ہوبئی کے تنگاژان شہر میں اتوار کو زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔چین کے زلزلہ نیٹ ورک مرکز (سی ای این سی) کے مطابق چین کے شمالی صوبہ ہوبئی گوئے ضلع کے تنگاژان شہر میں آج مقامی وقت کے مطابق 6.38 پر بجے زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس گئے ۔سی ای این سی کے مطابق ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ناپی گئی۔سی ای این سی نے کہاکہ زلزلے کا مرکز 39.78 ڈگری شمالی عرض البلد اور 118.44 ڈگری مغربی طول البلد پر 10 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔